برطانیہ کے ایمیگریشن قوانین میں 50 برس کی سب سے بڑی تبدیلیاں
برطانیہ کے ایمیگریشن قوانین میں 50 برس کی سب سے بڑی تبدیلیاں کردی گئی۔
برطانوی سیکریٹری خارجہ شبانہ محمود نے تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔
ایمیگریشن قوانین میں اصلاحات کے تحت مستقبل رہائش کیلئے 5 برس سے 30 برس تک مختلف کیٹیگریز متعارف کرائی گئی ہیں۔
کم تنخواہ والے اور ان پر انحصار کرنے والے ویزا ہولڈرز کو مستقل رہائش کیلئے 15 برس انتظار کرنا ہوگا۔
سرکاری امداد لینے والے 20 سال سے پہلے درخواست نہیں دے سکیں گے۔
غیر قانونی تارکین وطن اور اووراسٹے کرنے والے 30 برس تک مستقل رہائش کے اہل نہیں ہونگے۔
سوشل سیکٹر میں کام کرنے والے اسکلڈ ورکرز 5 برس بعد ہی مستقل رہائش کے اہل ہونگے۔
زیادہ ٹیکس دینے والے بھی اس کٹیگری میں آئیں گے۔
برطانوی ایمیگریشن قوانین کے ماہر بیرسٹر راشد اسلم کا کہنا ہے نئے قوانین کے تحت برطانوی شہریت ملنے سے پہلے مالی امداد اب کسی کو نہیں ملے گی۔
تاہم سالانہ پچاس ہزار پاؤنڈ سے زیادہ کمانے والوں کو نئے قوانین سے فائدہ پہنچے گا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔