دریاؤں کے اطراف تجاوزات کا خاتمہ | سینیٹ کمیٹی نے 2 ماہ کی مہلت دے دی

قائمہ کمیٹی سینیٹ نے دریاؤں کے اطراف تمام تجاوزات 2 ماہ میں ختم کرنے کی مہلت دیدی

سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے آبی وسائل نے دریاؤں کےاطراف تمام تجاوزات 2 ماہ میں ختم کرنے کی مہلت دے دی۔
سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت سینیٹ کی آبی وسائل کمیٹی کا اجلاس ہوا، ۔
جس میں دریاؤں اور ندی نالوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے پر بحث کی گئی۔
، کمیٹی نے دریاؤں کےاطراف تمام تجاوزات 2ماہ میں ختم کرنے کی مہلت دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
چیئرمین سینیٹ کمیٹی شہادت اعوان نے کہا کہ دریاؤں پر تجاوزات سے متعلق رپورٹ مانگی تھی۔
، جو کہ اب تک نہیں فراہم کی گئی، کمیٹی کی ہدایات پرعملدرآمد نہیں کیاجا رہا ہے۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دریاؤں اور آبی گزرگاہوں پر 897 تجاوزات موجود ہیں، ہمیں نتائج چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ اگلے مون سون سے پہلے تجاوزات نہ ہٹائی گئیں تویہ مجرمانہ فعل ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر تجاوزات نہ ہٹائی گئیں تو یہ سنگین انتظامی غلطی تصور کی جائے گی۔
، آئندہ مون سون سے قبل تمام تجاوزات ہٹانا ضروری ہے، 2 ماہ میں تمام تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔