پشاور حملہ: ایف سی جوانوں نے بڑی تباہی سے بچا لیا، وزیراعلیٰ کا بیان

ایف سی جوانوں نے بڑی تباہی سے بچا لیا، حوصلے پست نہیں ہوں گے: سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی اور زخمیوں کو فوری و بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
ان کا کہنا تھا کہ جوانوں نے بہادری سے بڑی تباہی سے بچا لیا، یہ حملہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں۔
، اس قسم کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
، ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔سہیل آفریدی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مزید مضبوط عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔
، قیامِ امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، صوبائی حکومت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔