چینی ہم منصب کی چین کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کرلی، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ٹیلی فونک گفتگو میں اپریل 2026 میں چین کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روزٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر کہا کہ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب کو اسی سال کے آخر میں امریکا کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد سے متعلق خاطر خواہ پیش رفت ہوئی-
، اب ہم بڑے مقاصد پر توجہ دے سکتے ہیں، اسی سلسلے میں چینی صدر نے انہیں اپریل میں بیجنگ آنے کی دعوت دی جو میں نے قبول کی اور میں نے بھی انہیں 2026 میں امریکا کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مسلسل اور قریبی رابطہ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔