پانچ سال کی آئینی مدت پوری، گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل
گلگت بلتستان حکومت کی مدمت مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل ہوگئی۔جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مقرر کردیا گیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مشاورت کے بعد تقرری کی منظوری دی۔جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان ضلع استور کے گاؤں ناصرآباد سے تعلق رکھتے ہیں ۔
کابینہ کی تشکیل کے بعد نگران حکومت عام انتخابات تک ذمہ داریاں نبھائے گی۔
قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی اور حکومت کی مدت 24 نومبر کو مکمل ہوگی۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات فروری 2026 میں ہونگے۔ اسمبلی انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
راجہ شہباز خان نے کہا کہ 9 لاکھ 91 سے زائد ووٹرز کی لسٹ بن گئی ہے۔
فروری 2026 میں گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے آج سے تمام اسٹنٹ کمشنرز کو ووٹر لسٹیں روانہ کر دی ہیں۔
اسمبلی کے 25 انتخابی حلقوں میں ووٹر لسٹیں کل سے آویزاں ہونگی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔