عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ جیل سے آپریٹ نہیں ہوتا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا ’ایکس‘ اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست میں جیل سپرنٹنڈنٹ کا اہم جواب سامنے آگیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ کے جیل سے آپریٹ ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل سے ہدایات نے ماضی میں کئی مواقع پر معاشرے میں تشدد کو ہوا دی، وہ جیل میں سخت نگرانی میں ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیل سے ہدایات نے ماضی میں کئی مواقع پر معاشرے میں تشدد کو ہوا دی،۔
عمران خان جیل میں سخت نگرانی میں ہیں، بانی اور ان کے لیے تعینات عملے کو مستقل سرچ کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس موبائل سمیت کوئی ممنوعہ چیز موجود نہیں، موبائل سمیت کسی ممنوعہ چیز کی جیل رولز کے تحت اجازت نہیں ہے، ۔
اڈیالہ جیل کے اندر موبائل فون سگنلز کے جیمرز نصب ہیں، جیل کے اندر اور جیل کے باہر ملحقہ ایریا میں موبائل سگنلز بند ہوتے ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔