محمد شفیق ڈوگر کی خدمات اور انتظامی صلاحیتوں کا اعتراف، دنیاپور میں تعینات
ماڈل ٹاؤن بی بہاولپور سے تعلق رکھنے والے لودھراں کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریونیو ) ہمارے پیارے دوست “سیّد وسیم حسن” نے پنجاب بورڈ آ ف ریونیو کی جاری کردہ رینکنگ میں پنجاب بھر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز(ریونیو) کی ماہ اکتوبر کارکردگی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔
پنجاب بورڈ آ ف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ لسٹ کے مطابق ضلع لودھراں کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) سید وسیم حسن نے سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بہاولپور 17ویں نمبر پر رہارواں سال مجموعی طور پر پنجاب بورڈ آ ف ریونیو کے Key Performance Indicator Dashboard پر بھی سید وسیم حسن پہلی پوزیشن پر براجمان رہے۔
چند روز قبل سیلاب متاثرین کے حوالے سے غیر معمولی اقدامات پر بھی لودھراں کے وسیم حسن نے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
حالیہ سیلاب میں لودھراں اور کہروڑ پکا کے 50 سے زائد مواضع متاثر ہوئے جہاں بغیر کسی جانی نقصان کے 55 ہزار سے زائد افراد کے انخلاء اور ریسکیو کرنے پر بھی سید وسیم حسن کو چیف منسٹر پنجاب اور کمشنر ملتان کی جانب سے خصوصی تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
بہاولپور اور لودھراں کے عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے شاندار کارکردگی پر Syed Waseem کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں یاد رہے کہ آج سے چھ سات سال قبل جب بہاولپور میں نئے گیٹوں کی تعمیر اور عمارتوں، فرید گیٹ، مرکزی عیدگاہ، سینرل لائبریری، ٹیکنکل سکول، ایس ڈی ہائی سکول کی عمارتوں، قدیمی فوارے سمیت دیگر عمارتوں کو خوبصورت روشنیوں سے منور کیا گیا تھا۔❤ BAHAWALPUR ,لائٹ ہاؤس وغیرہ تعمیر ہوئے تھے تو کمشنر بہاولپور ثاقب ظفر، ڈپٹی کمشنر احتشام انور، اسسٹنٹ کمشنر راؤ تسلیم اور دیگر افسران کے ساتھ سیّد وسیم حسن بھی بیک اینڈ پر اس سارے عمل کا حصہ تھے کچھ عرصہ قبل سعید وسیم حسن محکمہ سی اینڈ ڈبلیو بہاولپور میں بھی اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔
اس دوران سی اینڈ ڈبلیو سیکرٹریٹ کی عمارت کی انتہائی خوبصورت انداز میں تزئین و آرائش کی گئی تھی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔