محمد شفیق ڈوگر کی خدمات اور انتظامی صلاحیتوں کا اعتراف، دنیاپور میں تعینات
دنیاپور(ریاض علی سکھیرا سے)ضلع لودھراں تحصیل دنیاپور چک نمبر 309ڈبلیوبی کے چمکتے ستارے اسسٹنٹ کمشنر مسٹر محمد شفیق ڈوگر صاحب محمد شفیق ڈوگر نے محمد شریف ڈوگر کے گھر میں آنکھ کھولی۔
ابتدائی تعلیم اپنے قریبی سکول میں حاصل کرنے کے بعد میٹرک 2004 میں گورنمنٹ ہائی سکول دنیاپور سے پاس کیا۔
علم کی پیاس بجھاتے بجھاتے ایم اے انگلش کیا۔ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بھر پور حصہ لیتے رہےاور اس میدان میں بھی بے شمار اعزازات اپنے نام کیے۔
پھر محکمہ تعلیم میں استاد بھرتی ہو گئے۔ اور پھر سعئ مسلسل پر عمل پیرا پنجاب پبلک سروس کمیشن سے ہیڈماسٹر کا امتحان پاس کیا اور معلم سے صدر معلم کے عہدے تک پہنچے۔
لیکن اقبال کا یہ شاہین ابھی تک اپنی منزل کا متلاشی تھا۔ بہتر سے بہتر کی تلاش میں ہزاروں اساتذہ کو تربیت سے آراستہ کیا۔
تشنگان علم کی پیاس بجھاتے رہے۔ مقصد اور ایک عظیم مقصد خدمت خلق کے موقع کی تلاش میں پنجاب پبلک سروس کمیشن سے PMS کا امتحان پاس کیا اور یوں آپ اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر جاپہنچے۔
انتظامی امور میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اور حکومت پنجاب نے آپ کی صلاحیتوں کے پیش نظر آپ کو SDEO PERA FORCE حافظ آباد تعینات کیا۔ آجکل اسی ضلع میں آپ مذکورہ بالا عہدے پر خدمت خلق میں مصروف عمل ہیں
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔