بھارت میں بڑھتا اسلاموفوبیا: پاکستان کا عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

دُنیا بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا اور اسلامی ورثہ کی پامالی کانوٹس لے،پاکستان

ترجمان دفترخارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ دُنیا بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا اور اسلامی ورثے کی پامالی کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔
پاکستان نے ایودھیا میں نام نہاد رام مندر پر حالیہ پرچم کشائی کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا بابری مسجد صدیوں پر محیط تاریخی عبادت گاہ تھی جسے 1992 میں انتہاپسند ہجوم نے شہید کیا ۔
بھارتی عدالت نے نہ صرف ذمہ داران کو بری کیا بلکہ مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کی اجازت دی ۔
یہ اقدام بھارتی ریاست کے اقلیتوں سے امتیازی سلوک کو بےنقاب کرتا ہے ۔
یہ صورتحال ہندوقوم پرست نظریات کے تحت مذہبی اور ثقافتی ورثے کو مٹانے کی منظم کوشش ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی مسلمان سماجی معاشی اور سیاسی سطح پر بڑھتی ہوئی محرومی کا سامنا کررہے ہیں ۔
اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کو چاہیئے کہ اسلامی ورثے کے تحفظ میں فعال کردار ادا کرے ۔
بھارت مسلمانوں سمیت تمام مذہبی برادریوں کے تحفظ اور عبادت گاہوں کی سلامتی یقینی بنائے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔