مبینہ فضائی حملوں کے بعد پاک-افغان کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی
سرحدی صورتحال ایک بار پھر تناؤ کا شکار ہوگئی ہے، جب کابل کی جانب سے پاکستان پر مبینہ فضائی حملوں کے الزامات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
کابل کی جانب سے پاکستان پر افغانستان میں فضائی حملوں کے الزامات کے بعد پاکستانی فوج کے ترجمان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد نے اپنے صبر کی حد کھو دی ہے۔
منگل کو طالبان حکومت نے الزام لگایا کہ پاکستان نے خوست، کنڑ اور پکتیکا میں فضائی حملے کیے، لیکن پاکستان کے وزیر دفاع نے اس بات کی تردید کردی۔
خبر کے مطابق یہ حملے اسی دن ہوئے جب فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ ہوا تھا، جس میں 3 اہلکار شہید ہوئے تھے۔
تاہم، آئی ایس پی آر کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں کسی بھی عام شہری کو نشانہ نہیں بنایا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔