پی ٹی آئی کے بھگوڑے: خواجہ آصف کا وطن واپس آکر مقابلہ کرنے کا چیلنج

پی ٹی آئی کے بیرون ملک موجود بھگوڑوں میں ہمت ہے تو پاکستان آکر جنگ لڑیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بھگوڑوں نے پہلے پاکستان کو لوٹا اور اب بیرون ملک بیٹھ کر پاکستانیوں سے پیسے بٹوڑ کر پر تعیش زندگی گزار رہے ہیں۰۔
، آئیں اگر جرات ہے تو جنگ پاکستان میں آکر لڑیں۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر خواجہ آصف نے کہا کہ یہ بھگوڑے یورپ میں جی ایس پی پلس کی پاکستان کو سہولت کے خلاف مہم چلا کر غداری کے مرتکب ہورہے ہیں۔
، پاکستان کی لڑائیاں پاکستان میں لڑیں۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر شہید اور نواز شریف دونوں پر سیاست میں آزمائش کے لمحات آئے، وہ قید ہوئے، ان کے عزیز و اقارب اور خاندان کے افراد قید کیے گئے،۔
آمریت نے دونوں کو شدید ترین نشانہ بنایا، ورکروں پر ظلم کی انتہا کی گئی، مگر کسی نے وطن عزیز کے مفادات کو نشانہ بنانے کا نہیں سوچا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔