ضمنی الیکشن میں شکست: پی ٹی آئی قیادت پریشان، حکمت عملی پر نظرثانی کیلئے مجبور
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت ہری پور کے ضمنی انتخاب میں ہونے والی مبینہ طور پر ’’مینجڈ‘‘ مگر غیر متوقع شکست پر مایوس ہے۰
، یہ خیبر پختونخوا کا وہ اہم حلقہ ہے جہاں پارٹی کی صوبائی حکومت قائم ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق، اس شکست نے اعلیٰ قیادت میں سنجیدہ غور و فکر کو جنم دیا ہے، اور یہ بحث شروع ہوگئی ہے کہ کیا پارٹی کی طویل عرصے سے جاری محاذ آرائی کی پالیسی کی وجہ سے اس کیلئے سیاسی میدان پھیلنے کی بجائے اب اپنے ہی گڑھ خیبر پختونخوا میں بھی سکڑتا جا رہا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ قیادت اب مذاکرات کی سیاست اختیار کرنے پر غور کر رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سینئر رہنما ہری پور کی شکست کا جائزہ لے رہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ جس سیاسی میدان کو پی ٹی آئی گزشتہ کئی ماہ سے حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھی ۔
وہ ’’خیبر پختونخوا میں بھی سکڑ رہا ہے،‘‘ حالانکہ صوبے میں پارٹی کی اپنی ہی حکومت ہے۔