تیز رفتاری پر موٹرسائیکل سوار کو 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، آرڈیننس جاری
محکمہ قانون پنجاب نے گاڑیوں کے جرمانوں میں اضافے کا آرڈیننس جاری کردیا۔
آرڈیننس کے مطابق تیز رفتاری پر موٹرسائیکل سوار کو دو ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر تھری ویلر کو تین ہزار اور کار پر 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
دو ہزار سی سی گاڑیوں کو سگنل کی خلاف ورزی پر 10 ہزارجرمانہ ہوگا، 2 ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کو سگنل خلاف ورزی پر15 ہزارجرمانہ ہوگا۔
اوورلوڈنگ پرتھری ویلرکو 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
، اوورلوڈنگ پردو ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کو 5 ہزار روپے جبکہ 2 ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کو 10 ہزارروپے جرمانہ عائد ہوگا۔
دھواں چھوڑنے والی موٹر سائیکل کو 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، تھری ویلر کو دھواں چھوڑنے پر 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
بڑی گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر 8 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا، ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔