پنجاب میں قبضہ کیس کا حل: وزیراعلیٰ کا فوری اور ترجیحی حکم

وزیراعلیٰ پنجاب نے قبضہ کیس فوری اور ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کا حکم دیدیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے قبضہ کیس فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دے دیا۔
مریم نواز نے آرڈی ننس 2025 کے مکمل نفاذ کی ہدایت کردی۔وزیراعلی مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے آرڈی ننس 2025 کےمکمل نفاذ کی ہدایت دیدی۔
،اجلاس میں کہاگیاکہ جائیدادوں پرناجائزقبضے کےحوالے سےروزانہ مانیٹرنگ ہوگی اور وزیراعلی کورپورٹ پیش کی جائےگی۔
،تمام اضلاع کےڈپٹی کمشنرز روزانہ اجلاس کرینگے، وزیراعلیٰ خود مانیٹرنگ کریں گی،پنجاب میں ناجائزقبضے کےخلاف فوری حکومتی اقدامات کی اطلاع عوام تک پہنچانے کے لئےمساجد میں اعلانات کئےجائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنےہرتحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر آفس میں بھی قبضےکےبارے میں درخواستیں وصول کرنےکی ہدایت کی۔
،گجرات،لیہ،حافظ آباد اور دیگراضلاع میں قبضے کےجلد فیصلےنہ ہونےپرناپسنددیدگی کا اظہارکیا۔
اجلاس کو بتایا گیاکہ تین ہفتےمیں پنجاب بھرمیں ناجائزقبضے کے خلاف 2 ہزار 19 درخواستیں موصول ہوئیں ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیوں نے 4 سو 99 کیس حل کردیئے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔