اسلام آباد میں ڈانس پارٹیوں اور مساج سنٹروں کے نام پر فحاشی،21 خواتین،19 مرد گرفتار
اسلام آباد میں ڈانس پارٹیوں اورمساج سنٹروں کے نام پر فحاشی کے اڈوں کیخلاف پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 21 خواتین اور 19 مردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق تھانہ شالیمارپولیس نے ایک ہی رات میں پانچ مختلف قحبہ خانوں پر چھاپے مارے، ابوظہبی ٹاور میں تین قحبہ خانے پکڑے گئے۔
روز پیلس اور نیچرل راکس نام کے مساج سنٹرز پر بھی جسم فروشی کا دھندہ چلتا پایا گیا،ڈانس پارٹیوں اورمساج سنٹروں کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ چل رہا تھا۔
گرفتارملزمان نے اعتراف کیا کہ علی ملک نامی ملزم لڑکیوں کو 4 ہزار روپےدے کردھندہ کرواتاتھا،ملزم علی ملک فرارہوگیا۔
،موقع سےگرفتار ہونےوالی لڑکیوں اورلڑکوں کےخلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔