پاکستان اور بحرین کے تعلقات: اقتصادی تعاون کے نئے امکانات

پاکستان اور بحرین کے تعلقات اقتصادی تعاون میں بدل رہے ہیں،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بحرین میں برادرانہ تعلقات اقتصادی تعاون میں بدل رہے ہیں۔
زراعت، آئی ٹی اور اے آئی سمیت دیگر شعبوں میں مل کر کام کر رہے ہیں۔
منعقدہ کاروباری برادری کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بحرین کے سرمایہ کار اپنے مشورے اور علم سے پاکستان کی صنعتوں اور زراعت کے شعبے کو متحرک کریں۔ بحرین کے سرمایہ کارپاکستان میں مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ بہترین استقبال پر بحرین کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتاہوں، بے حد محبت،عزت اور شفقت سے استقبال پر شکرگزار ہوں۔
بحرین کی جانب سے تاریخی استقبال کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گی۔ بحرین مالیاتی ترقی،انسانی مرکزیت اور جدید معیشت کا روشن نمونہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحرین اور پاکستان دو برادر ممالک ہیں،اور ہمارے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، ۔
ہمارے تعلقات ثقافتی،مذہبی، باہمی احترام اور اعتماد کی بنیادوں پر قائم ہیں۔ پاکستان اور بحرین کے تعلقات دیرینہ رشتے کے مضبوط ستون ہیں، بحرین آنے کا مقصد اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔