پاکستان کیلئے متحدہ عرب امارات کے ویزے بند ہیں: وزارت داخلہ
وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے لئے متحدہ عرب امارات کے ویزے بند ہیں۔
قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بریفنگ کے دوران وزارت داخلہ نے بتایا کہ امارات بڑی مشکل سے صرف ڈپلومیٹک پاسپورٹس اور بلیو پاسپورٹ پر ویزے دے رہا ہے۔
وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودیہ میں پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی لگتے لگتے بچ گئی، پاکستانی شہری متحدہ عرب امارات میں جرائم کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔
یو اے ای مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے اور ترسیلات زر کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔
، جہاں بڑی تعداد میں پاکستانی تارکینِ وطن رہتے اور کام کرتے ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔