پی ٹی آئی کی ساری توجہ اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنے والے بانی سے رہنمائی لینے پر مرکوز ہے: عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ساری توجہ ایک غیر قانونی مطالبے پر مرکوز ہے کہ کرپشن کیس میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنے والے بانی سے ہی سیاسی رہنمائی لینی ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے ایسا سیاسی طرزعمل اپنایا ہے۔
جس سے صوبے کے عوام کو گورننس کی فراہمی پس پشت چلی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ان لوگوں کی ساری توجہ ایک غیر قانونی مطالبے پر مرکوز ہے کہ کرپشن کے کیس میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنے والے بانی سے ہی سیاسی رہنمائی لی جائے۔
، یہ جیل رولز کے خلاف ہے۔عطاتارڑ کے مطابق صوبائی حکومت اپنی ترجیحات امن، ترقی اورعوامی ریلیف کے بجائے دن رات اسلام آباد میں اسی غیر قانونی بیانیے کے گرد گھمارہی ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔