شہریوں کی صحت اور وقار کا تحفظ: شہباز شریف کا ایچ آئی وی ایڈز پر اہم بیان

شہریوں کی صحت اور وقار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے ایچ آئی وی ایڈز سے متعلق رویہ بدلنا وقت کی ضرورت ہے۔ بیماری سے تحفظ اور علاج کی سہولت ہر شہری تک پہنچانا حکومت کی ترجیح ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس سال ایڈز کا عالمی دن رکاوٹوں کو عبور کرنا اور ایڈز کی طرف برتاؤ کو تبدیل کرنا کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔
آج کا دن اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ مشکلات، بیماریوں اور سماجی عدم مساوات کے باوجود شہریوں کی صحت اور عزتِ نفس کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل عزم ضروری ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایچ آئی وی کی وبا نظام صحت کی قابلیت کا امتحان ہے۔ یہ اس بات کی بھی یاد دہانی ہے کہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی ناگزیر ہے۔
وزیراعظم نے ایڈز فری پاکستان کے لیے امید، ہمدردی اور مشترکہ قومی رویے کی ضرورت پر زور دیا۔
کہا ایچ آئی وی سے جڑے سماجی تعصب کے خاتمے اور متاثرہ افراد کے ساتھ امتیازی سلوک کو روکنے کے لیے اجتماعی کوششیں وقت کی ضرورت ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔