افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی: تاجکستان میں دو حملوں سے 5 ہلاک، 5 زخمی

افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی میں تاجکستان بھی متاثر،2 حملوں میں 5 افراد ہلاک، 5 زخمی

افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی میں تاجکستان بھی شدید متاثر ہے۔
تاجک حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے افغانستان سے ہونے والے 2 حملوں میں 5 افراد ہلاک، 5 زخمی ہوئے۔
تاجک صدر نے صورتحال پر غور کیلئے سیکیورٹی ایجنسیوں کے سربراہاں کا اجلاس بلا لیا،ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کارنے ہونگے۔
خیال رہےکہ چند دن پہلے تاجکستان پر افغانستان سے ہونے والے ڈرون حملے میں 3 چینی شہری بھی ہلاک ہوئے تھے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔