آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو شکست دی، رافیل طیاروں کی صلاحیت صفر ثابت ہوئی، ایئر چیف
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ہر دور میں مضبوط دفاعی لائن ثابت ہوئی، رافیل طیاروں کی صلاجیت پاک فضائیہ کےسامنے صفر ثابت ہوئی۔
، مئی میں ہونے والے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو شکست دی۔
رسالپور میں پی اے ایف کی اصغر خان اکیڈمی میں گریجویشن پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئرفورس نے سائبر وار فیئر میں برتری ثابت کی۔
، ہمارے ایکشن اور آپریشن لمحوں میں کارگر ثابت ہوئے، پاک فضائیہ نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کی سلامتی پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے، ہم نے روایتی دشمن کے ریڈار سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بناکر برتری حاصل کی۔
، دشمن کی ہر حرکت کو لمحوں میں مانیٹر کیا اور فوری ردعمل دیا۔قبل ازیں رسالپور میں پاک فضائیہ کی اصغر خان اکیڈمی میں پروقار گریجویشن پریڈ منعقد ہوئی۔
، جس میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو مہمان خصوصی تھے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔