وزارت آئی ٹی نے قومی سائبر سیکیورٹی فریم ورک میں اصلاحات کا آغاز کردیا
وزارت آئی ٹی نے قومی سائبر سیکیورٹی فریم ورک میں اصلاحات کا آغاز کردیا۔
اور اس سلسلے میں ملک گیر سائبر سیکیورٹی جانچ کے لیے عالمی مشاورتی ادارے کی خدمات طلب کرلی گئیں۔
سرکاری دستاویز کے مطابق تمام اہم اداروں کا سائبر سیکیورٹی خلا کا تجزیہ ہوگا،۔
ملکی ڈیجیٹل ڈھانچے کا جامع جائزہ عالمی بینک کے ڈیجیٹل ترقی پروگرام کے تحت ہوگا۔
دستاویز میں کہا گیا کہ پاکستان میں برقی خدمات کے لیے عالمی بینک 77.73 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے،۔
قومی سلامتی اور معاشی استحکام کے لیے اہم شعبوں کا تکنیکی معائنہ کیا جائے گا۔س
سرکاری اور نجی اداروں میں سائبر خطرات اور کمزوریوں کی نشاندہی کی جائے گی،۔
زیرو اعتماد تحفظ ماڈل اور جدید دفاعی نظام حکومتی پالیسی کا حصہ بنیں گے،۔
نئے تحفظاتی قانون میں ذمہ داریوں، رپورٹنگ اور سخت جرمانوں کی شقیں شامل ہوں گی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔