یورپی یونین کی سیلاب امداد پاکستان میں مزید 30 لاکھ یورو فراہم

یورپی یونین کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے مزید 30 لاکھ یورو امداد کا اعلان

یورپی یونین نے پاکستان میں سیلاب سے شدید متاثرہ کمیونٹیز کے لیے 30 لاکھ یورو کی اضافی ہنگامی امداد کا اعلان کردیا۔
یورپی یونین کی ہنگامی امداد پنجاب کے اُن علاقوں میں خرچ کی جائے گی جو حالیہ مون سون میں بدترین تباہی کا شکار ہوئے۔
یورپی یونین کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ امداد نقد معاونت کی صورت میں دی جائے گی تاکہ شدید متاثرہ افراد کی بنیادی ضروریات فوری پوری کی جاسکیں۔
یورپی یونین کی جانب سے ستمبر میں بھی 10 لاکھ 50 ہزار یورو فراہم کیے گئے تھے جو صحت، صاف پانی، صفائی اور دیگر ضروری خدمات کے لیے استعمال ہوئے۔
رواں سال کی مون سون بارشوں سے ملک بھر میں تقریباً 70 لاکھ افراد متاثر جبکہ 29 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے،-
سیلاب سے ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں اور دو لاکھ سے زیادہ گھروں سمیت زرعی اراضی اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔