قومی ایئر لائن کی نجکاری کا معاملہ، کمپنیوں کو تازہ صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا
قومی ایئر لائن کی نجکاری کے معاملے پر نجکاری میں شامل چاروں کمپنیوں کو نجکاری کمیشن نے تازہ صورتِ حال سے آگاہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لیے بولی 10 سے 15 دسمبر کے درمیان ہونے کی اُمید ہے،۔
قومی ایئر لائن کی جانب سے یومیہ 70 پروازیں چلائی جاتی ہیں۔
قومی ایئر لائن کی جانب یومیہ 45 بین الاقوامی اور 25 ڈومیسٹک فلائٹ چلائی جا رہی ہیں۔
جبکہ قومی ایئر لائن کے 34 طیارے ہیں ان میں صرف 18 آپریشنل ہیں۔
قومی ایئر لائن اس وقت 18 انٹرنیشنل روٹس پر پروازیں چلا رہی ہے، قومی ایئر لائن 13 ڈومیسٹک روٹس پر پروازیں کو چلا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری سے جون 2025 کے 6 ماہ میں قومی ایئر لائن کو 112 ارب روپے کی آمدنی ہوئی،۔
قومی ایئر لائن کے پاس مجموعی طور 9 ہزار 500 ملازمین ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔