سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی: را سے منسلک 12 دہشت گرد گرفتار

بھارتی خفیہ ایجنسی (را) سے منسلک 12 دہشت گرد گرفتار، حساس مقامات کی لوکیشن برآمد

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی (را) سے منسلک 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق لاہور، بہاولپور اور فیصل آباد میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی (را) کے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا،۔
جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، آئی ای ڈی بم اور نقدی برآمد ہوئی۔
حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے حساس مقامات اور اداروں کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشن بھی برآمد کی گئی ہیں۔
دہشت گردوں کے قبضے سے مدارس اور ایک میلے کی تصویریں ویڈیو اور لوکیشن بھی برآمد کی گئی۔
گرفتار دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ مذہبی منافرت پھیلانا چاہتے تھے۔
ترجمان کے مطابق لاہور سے گرفتار دہشت گردوں میں سکھ دیپ سنگھ۔، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز جبکہ فیصل آباد سے دانش شامل ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔