کسٹمز کی کارروائی: بلوچستان میں اسمگل شدہ ہائی اسپیڈ ڈیزل برآمد

کسٹمز کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ ہائی اسپیڈ ڈیزل برآمد

کسٹمز انفورسمنٹ میرین یونٹ نے بلوچستان میں ہنگول نیشنل پارک کے قریب سمندر میں کارروائیاں کرتے ہوئے اسمگل شدہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بھاری مقدار برآمد کرلی۔
کسٹمز حکام کے مطابق کارروائی کے دوران الحمل، الایمان اور گل صوفی نامی تین لانچوں سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 22 لاکھ روپے مالیت کا 48 ہزار لیٹر سے زائد ڈیزل ضبط کیا گیا ہے۔
کسٹمز حکام کے مطابق اسمگل شدہ ڈیزل اور اسمگل کیلئے زیر استعمال تینوں کشتیاں بھی ضبط کرلی گئیں۔
ضبط شدہ ڈیزل اور تینوں لانچوں کی مجموعی مالیت چار کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔