وزیراعظم کا فیصلہ: گوادر پورٹ سٹی میں بجلی کی فراہمی کے مسائل ختم کرنے کا حکم

گوادر پورٹ سٹی میں بجلی کی فراہمی میں درپیش مسائل کو ختم کیا جائے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر اور گلگت بلتستان کے بڑے بجلی منصوبوں کی منظوری دے دی۔
گوادر پورٹ سٹی میں بجلی کی فراہمی میں درپیش مسائل کو ختم کرنے کے لیے جامع منصوبہ پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کردی۔
گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ کے سولر پراجیکٹ پر فوری عمل درامد شروع کیا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس میں گوادر پورٹ سٹی اور گلگت بلتستان کے بجلی منصوبوں کی منظوری دیدی گئی۔
وزیراعظم نے گوادر میں بلا تعطل اور قابل بھروسہ بجلی کیلئے جامع منصوبہ فوری نافذ کرنے کی ہدایت کردی۔ کہا تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی سے کام کریں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارت توانائی کے فوری اقدامات سے گوادر میں بجلی کا تعطل 42 فیصد کم ہو چکا جبکہ اگلے 6ماہ میں وولٹیج استحکام کیلئے الگ پلان تیار کر لیا گیا ہے۔
قلیل مدتی منصوبوں میں سرکاری اداروں میں 9.7 میگاواٹ سولر کپیسٹی شامل کی جائے گی۔ طویل مدتی منصوبے کے تحت 40 میگاواٹ کا نیا پراجیکٹ بھی لگایا جائے گا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔