پاک بحریہ کا انسداد منشیات آپریشن قابل تحسین کارنامہ ہے: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کا انسداد منشیات آپریشن قابل تحسین کارنامہ ہے اور قوم کو بحریہ کے جانبازوں پر ناز ہے۔
اپنے بیان میں محسن نقوی نے بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن کے دوران 30 لاکھ ڈالر مالیت کی 1500 کلو گرام منشیات ضبط کرنے پر پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کامیاب آپریشن پر نیول چیف اور یمامہ جہاز کے عملے کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ یمامہ جہاز کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
، پاکستان نیوی نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے منشیات کی بڑی کھیپ کو ضبط کیا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔