یوسف رضا گیلانی: مشترکہ منصوبوں سے مسلم ممالک اپنی طاقت یکجا کر سکتے ہیں

مشترکہ منصوبوں سے مسلم ممالک اپنی طاقت یکجا کر سکتے ہیں: یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم ممالک میں معاشی تعاون وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
، مشترکہ منصوبوں سے مسلم ممالک اپنی طاقت یکجا کر سکتے ہیں۔
ملائشیا میں گلوبل مسلم بزنس فورم 2025ء سے خطاب کے دوران یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسلم دنیا کو مشترکہ اقتصادی حکمتِ عملی اپنانی ہوگی۰
، اسلامی فنانس اور فِن ٹیک مستقبل کی معاشی ترقی کی بنیاد ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ نوجوان آبادی پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔
، پاکستان سرمایہ کاری کے لیے ابھرتی ہوئی منڈی بن چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملائیشیائی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
، ایس آئی ایف سی کے تحت تعاون کے نئے مواقع موجود ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔