اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ
پمز اسپتال کے ڈاکٹرز پر مبنی 5 رکنی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ مکمل کرلیا۔
رپورٹ جیل حکام کو بھیجی جائے گی۔
بانی تحریکِ انصاف کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کی پانچ رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی۔
ٹیم میں جنرل فزیشن ڈاکٹر علی عارف، جنرل سرجن ڈاکٹر طارق عبداللہ، ماہر پیتھالوجی ڈاکٹر ثمن وقار، ڈرمٹالوجسٹ ڈاکٹر مبشر اور لیب ٹیکنیشن نعمان اقبال شامل تھے۔
پمز اسپتال کی ٹیم نے معائنہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئی اور رپورٹ جیل حکام کو ارسال کی جائے گی۔
جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کے مکمل طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کو درخواست بھیجی تھی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔