اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری 2026 کو ہوں گے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری 2026 کو ہوں گے۔
انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 27دسمبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق امیداروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 3 جنوری تک ہوگی۔
امیداروں کی کاغذات نامزدگی پر اپیلوں کے فیصلے13جنوری تک ہوں گے،۔
امیداروں کی حتمی فہرست 14جنوری جبکہ نشانات15جنوری کو الاٹ ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات کیلئے پولنگ 15فروری بروز اتوار ہوگی،۔
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے نتائج 19فروری تک مرتب کیےجائیں گے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔