پنجاب میں کینسر اور دل کے مریضوں کا مفت علاج: خصوصی کارڈ متعارف

کینسر اور دل کے مریضوں کے مفت علاج کیلئے خصوصی کارڈ لانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب میں کینسر اورکارڈیک سرجری کے لیے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ اسپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں کینسراورکارڈیک سرجری کے لیےخصوصی کارڈ لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کینسر اور دل کے مریضوں کے علاج کا مکمل خرچ حکومت ادا کرے گی۔
، مریض سی ایم اسپیشل اینیشیٹو کارڈ پر 10 لاکھ تک علاج پر خرچ کرسکےگا جب کہ پہلے مرحلےمیں 45 ہزارمریض اس کارڈ سے علاج کروا سکیں گے۔
بریفنگ میں مزید بتایاگیا کہ چیف منسٹرکارڈیک سرجری پروگرام کارڈ پر مفت سرجری کی جائے گی۔
، نواز شریف انسٹی ٹیوٹ برائےکینسرٹریٹمنٹ کا اوپی ڈی بلاک 17 جنوری تک فعال ہوگا۔
، نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا 31جنوری تک فعال کرنےکی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔