وفاقی وزیر اطلاعات: گورنر راج کا جواز ہوگا تو ہی نافذ کیا جائے گا

جب گورنر راج لگایا جائے گا تو اس کا جواز بھی ہوگا: وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ جب گورنر راج لگایا جائے گا تو اس کا جواز بھی ہوگا،۔
گورنر راج کی گنجائش اس وقت پیدا ہوتی ہے جب گورننس کی کمی ہو۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ گورنر راج کی گنجائش اس وقت پیدا ہوتی ہے ۔
جب حکومت اپنے کام نہ کر رہی ہو، صوبائی حکومت امن وامان، انسداد دہشت گردی میں ناکام اور گورننس ایشو ہوں تو گورنر راج آپشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے فوج مخالف بیانیہ کو مسترد کر دیا ہے، لوگ پشاور جلسے میں نہیں گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں سفارش بالکل ختم کر دی گئی ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے میں 66 فیصد لوگوں نے کہا کہ کسی کام کیلئے رشوت نہیں دی، ۔
ملک میں ٹرانسپیرنسی اور میرٹ کو ترجیح دی گئی ، ملک کے ڈیفالٹ کی شرطیں لگتی تھیں، اب ہم استحکام سے ترقی کی طرف جا رہے ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔