آئی ایم ایف کی رپورٹ: پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے دور مگر معاشی چیلنج برقرار

پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے پیچھے ہٹ رہا ہے، آئی ایم ایف کی رپورٹ میں اشارہ

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی پاکستان کے بارے میں تازہ ترین جائزہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگرچہ فوری معاشی گراوٹ کا خطرہ کم ہوا ہے، ۔
مگر ملک اب بھی کمزور ترقی، بھاری قرضوں اور گھریلو صارفین کے لیے محدود ریلیف کے ساتھ ایک تنگ معاشی استحکام کے راستے میں پھنسا ہوا ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے کیے گئے تخمینے کے مطابق پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 2024ء میں 2.6 فیصد سے بڑھ کر 2026ء تک 3.2 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے،۔
یہ اضافہ بمشکل 24 کروڑ 5 لاکھ کی آبادی کی شرحِ نمو کے برابر ہے۔
ایک ہزار 677 ڈالر فی کس آمدنی کے ساتھ، یہ رجحان معاشی بحالی سے زیادہ معاشی جمود کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
پاکستان کی آبادی بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے، سرکاری تخمینے 2025ء کے وسط تک 2.55 فیصد کی شرح بتاتے ہیں،۔
عالمی بینک کے مطابق یہ 1.8 سے 1.9 فیصد کے درمیان ہے، اگرچہ یہ ماضی کی بلند سطح سے کم ہے، لیکن اب بھی معاشی ترقی کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔