ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم لاہور میں پہنچ گئی

کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے لاہور پہنچ گئی

آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی۔
تفصیلات کےمطابق ریکی ٹیم پریکٹس ایریا،وینیوز، قذافی اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا جائزہ لے گی،۔
پی سی بی حکام ریکی ٹیم کو سکیورٹی پر بریفنگ دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔
،کینگروز کا تین ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ شیڈول ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔