انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ مسلم لیگ (ن) کا وژن ہے: مریم نواز
انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کا پہلا جامع چارٹر خطبہ حجتہ الوداع ہے۔
، دین اسلام انسانی حقوق کا سب سے بڑا داعی ہے، حضرت محمدؐ نے انسانی حقوق کا بے مثال چارٹر دے کر انسانیت پر احسان کیا۔
، پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ نے پوری انسانیت کیلئے انسانی حقوق کا ابدی اور لافا نی پیغام دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 10 دسمبر انسانی حقوق کے بارے میں شعور وآگاہی بیدار کرنے کا دن ہے۔
، ہر انسان رنگ، نسل، مذہب، جنس یا حیثیت سے بالاتر انسانی حقوق رکھتا ہے، انسانی حقوق کا احترام معاشرے کی ترقی، خوشحالی کا سنگِ بنیاد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ مسلم لیگ (ن) کا وژن اور اولین ترجیح ہے۔
، تعلیم، صحت، مذہبی آزادی، اظہارِ رائے اور بنیادی ضروریات تک رسائی یقینی بنا رہے ہیں۔
، حکومت پنجاب انسانی حقوق کی پاسداری کے لئے سرگرم عمل ہے، ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں۔
جہاں ہر شہری کو مساوی مواقع، انصاف اور عزت حاصل ہو۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔