بیوٹیفکیشن پلان فیز کی تکمیل کیلئے فروری سے مئی تک کا ہدف مقرر
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیوٹیفکیشن پلان فیز کی تکمیل کیلئے فروری سے مئی تک کا ہدف مقرر کر دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ہر ضلع، ہر تحصیل اور ہر شہر کے بیوٹیفکیشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ہر شہر اور ضلع کے بیوٹیفکیشن پلان کی تفصیلات اور تصاویر کا جائزہ پیش کیا گیا، ۔
اس منصوبے کا مقصد پنجاب کے 39 اضلاع میں 132 بیوٹیفکیشن سکیموں کو تکمیل تک پہنچانا ہے،۔
جن کی مجموعی لاگت 16 ارب 90 کروڑ روپے ہے۔وزیراعلیٰ نے بیوٹیفکیشن پلان فیز کی تکمیل کیلئے فروری سے مئی تک کا ہدف مقرر کیا ہے،۔
97 بیوٹیفکیشن سکیموں کے ورک آڈر جاری کئے جا چکے ہیں اور 88 پراجیکٹس کا آغاز ہو چکا ہے۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں بیوٹیفکیشن کے متعدد پراجیکٹس مکمل کئے جائیں گے۔
جن میں لاہور میں 18، سرگودھا میں 6، بہاولپور میں 16، گوجرانوالہ میں 12، راولپنڈی میں 17، فیصل آباد میں 13، ملتان میں 8 اور ساہیوال میں 24 پراجیکٹس شامل ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔