افواج پاکستان کی قربانیوں کا مذاق اڑائیں گے تو کون پاکستان کی عزت کرے گا، شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کا مذاق اڑائیں گے تو کون پاکستان کی عزت کرے گا۔
، افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا ناقابل برداشت ہے۔اسلام آباد میں قومی علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کو ناقابل برداشت قرار دیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ ’یہ علما کرام اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنی اس فوج کا دفاع کریں ۔
جس نے ہمارے دفاع کے لیے اپنے لہو سے تاریخ رقم کی اور ہمارے ازلی دشمن کو ایسی شکست دی جسے وہ قیامت تک نہیں بھولے گا۔
‘یاد رہے کہ اس تقریب میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت وفاقی وزراء ، اعلیٰ سرکاری حکام کے علاوہ علماو مشائخ کی بڑی تعداد موجود تھی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ’پاکستان کی فوج نے دلیری اور جرأت سے جنگ لڑی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ کی قیادت کی، پاکستانی افواج کی جرأت اور بہادری سے دشمن کو عبرت ناک شکست ہوئی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔