سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکو14سال قیدکی سزا،فوجی عدالت کافیصلہ
فوجی عدالت نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو14 سال قیدکی سزا سنادی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اگست2024کو پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیض حمید کیخلاف کارروائی کا آغازہوا تھا۔
فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل 15 ماہ جاری رہا، عدالت نے آج 11 دسمبر کو ملزم کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی شامل تھی۔
، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال، شہریوں کو ناجائزنقصان پہنچانے کا بھی الزام تھا۔
طویل اور تفصیلی قانونی کارروائی کے بعد تمام الزامات درست ثابت ہوئے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔