پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ
پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں سطح آب سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں جدید ایف ایم نائنٹی این ای آر میزائل کالائیوویپن فائر کیا گیا۔
جنگی جہاز نے انتہائی تیز رفتار اور سمت بدلنے والے فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائر پاور مظاہرے میں جنگی جہاز نے نہایت مہارت سے تیز رفتار فضائی اہداف کا نشانہ بنایا،۔
لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ نے سمندر میں موجود فلیٹ یونٹ پر سوار ہوکر فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔
، کمانڈر پاکستان فلیٹ نے مشق میں حصہ لینے والے افسران و جوانوں کی صلاحیت کو سراہا۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کہا کہ پاک بحریہ ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہے۔
، پاکستان بحریہ ہر حال میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔