پنجاب کابینہ اجلاس: ہائی سکیورٹی زونز ایکٹ، پراپرٹی قوانین کی ترمیمی تجویز منظور
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں ہائی سکیورٹی زونز ایکٹ اور پراپرٹی قوانین میں ترمیم سمیت کئی سمریاں منظور کر لی گئیں۔
پنجاب کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہوا، ۔
صوبائی کابینہ کے 31ویں اجلاس میں 30ویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق کابینہ نے کردی، ۔
قائمہ کمیٹی برائے قانون سازی و نجکاری کے اجلاسوں کے منٹس کابینہ میں پیش کردئیے گئے۔
کابینہ نے قانون و امن و امان سے متعلق قائمہ کمیٹی کے اجلاسوں کی کارروائی کی منظوری دیدی،۔
اساتذہ کے طبی اخراجات سے متعلق سمری بھی منظور کر لی گئی۔
این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد کی ششماہی رپورٹس کابینہ میں پیش کی گئی،۔
پنجاب حکومت کے آڈٹ سال 2019-20 اور 2022-23 کی رپورٹس اور مسیحی اور ہندو شادی لائسنس کے اجرا اور رجسٹرار تقرری کی سمری بھی کابینہ میں پیش کی گئی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔