جماعت اسلامی کا با اختیار بلدیاتی نظام کیلئے دھرنے دینے کا اعلان

جماعت اسلامی کا با اختیار بلدیاتی نظام کیلئے 21 دسمبر کو ملک بھر میں دھرنے دینے کا اعلان

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے بااختیار بلدیاتی نظام کے لیے 21 دسمبر کو ملک بھر میں دھرنے دینے کا اعلان کردیا۔
مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں حالیہ عوامی اجتماع کے انعقاد میں خدمات انجام دینے والے منتظمین اور کارکنان کے اعزاز میں اتوار کو منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ متناسب نمائندگی عوام کو بااثر اشرافیہ کی سیاسی یرغمالی سے نجات دلانے کے لیے ناگزیر ہے۔
انہوں نے موجودہ پولیس اور عدالتی نظام پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کچہری کا نظام چند طاقتور طبقات کی خدمت کرتا ہے اور عام شہریوں کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہے۔
ان کے مطابق جامع پولیس اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
امیر جماعتِ اسلامی نے بااختیار بلدیاتی نظام کے حق میں 21 دسمبر کو ملک بھر میں دھرنوں کا اعلان بھی کیا، ۔
انہوں نے بجلی پیدا کرنے والے اداروں (آئی پی پیز) سے کیے گئے معاہدوں کے خلاف احتجاجی تحریک کی ازسرِنو تنظیم کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا حکومت نئی احتجاجی مہم کے باقاعدہ آغاز سے قبل ہی اس مسئلے کو حل کر لے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔