بجلی کے اسمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں کمی، اویس لغاری کا بڑا اعلان

بجلی کے اسمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی آگئی، اویس لغاری

وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کے اسمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی آئی ہے۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کے اسمارٹ میٹرز سے ملکی سطح پر 150 ارب روپے کی بچت ہوئی۔
، بروقت اور موثر اقدامات کی بدولت شفافیت اور مسابقتی عمل کو تقویت دینے سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے نئے اسمارٹ میٹرز کی قیمتیں 40 فیصد تک کم ہوگئیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ قیمتیں کم ہونے سے ملکی سطح پر سالانہ 150 ارب روپے کی بچت ہوگی، شفافیت اور انٹرنیشنل مسابقتی عمل کو موثر طریقے سے اپنایا گیا، ۔
تین فیز میٹر کی قیمت 45 ہزار روپے سے کم ہو کر 25000 روپے ہوگئی، ۔
سنگل فیز میٹر کی قیمت میں 7000 روپے کی کمی ہوئی، بہتر حکمت عملی کی بدولت پاکستان انجینئرنگ کو نسل کے ریگولیشنز میں مثبت تبدیلی آئی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔