گوجرانوالہ میں 38 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا ساڑھے 5 سو کلو چلغوزہ چوری ہوگیا
گوجرانوالہ میں 38 لاکھ 50ہزار روپے مالیت کا ساڑھے 5 سو کلو چلغوزہ چوری ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق گوجرانوالہ میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے،جہاں ساڑھے 5 سو کلو چلغوزہ چوری ہوگیا ہے۔
،چند روز قبل ہونیوالی واردات کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آگئی۔فوٹیج میں3چوروں کو دن دیہاڑے چلغوزے کی 6 بوریاں لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
،گوجرانوالہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔متاثرہ شخص کا کہنا ہےکہ نقصان ساڑھے 38 لاکھ کا ہے جبکہ پولیس نے ساڑھے تین لاکھ کا درج کیا ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔