حکومت کا پر تشدد احتجاج سے نمٹنے کا فیصلہ، سخت کارروائی ہوگی

حکومت کا پُرتشدد احتجاج کرنے والوں سے آڑے ہاتھوں نمٹنے کا فیصلہ

حکومت نے احتجاج کے دوران پرتشدد رویہ اپنانے والوں سے آڑے ہاتھوں نمٹنے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب حکومت کے مطابق املاک کو نقصان پہنچانے اور پرتشدد مظاہرے کرنے والوں کے خلاف اب سخت کارروائی کی جائے گی۔
، اس سلسلے میں حکومتِ پنجاب نے پرتشدد احتجاج کرنے والوں سے آڑے ہاتھوں نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پولیس آرڈر (دوسری ترمیم) ایکٹ 2025ء پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے جس کے تحت پُر تشدد احتجاج کرنے والوں کو سزائیں تو ہوں گی۔
لیکن انہیں ساتھ ہی نقصان کی بھرپائی بھی کرنا ہو گی۔پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں پیش کیے گئے ۔
بل کے تحت پرتشدد احتجاج کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے رائٹ مینجمنٹ یونٹ قائم کیا جائے گا۔
، بل کے متن کے مطابق رائٹ مینجمنٹ یونٹ کی ایڈمنسٹریشن ایڈیشنل آئی جی رینک کا افسر دیکھے گا اور اس یونٹ کو جدید آلات سے لیس کیا جائے گا۔
، رائٹ مینجمنٹ یونٹ کے افسران کو غیر قانونی احتجاج سے نمٹنے کی باقاعدہ ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔