پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے میچز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
پی ایس ایل 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک 5 شہروں میں ہو گی اور ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 2026 میں 44 میچ کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 ٹیموں کا ایونٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر ہی ہو گا، ہر ٹیم کو کم سے کم 10 میچ کھیلنے کو ملیں گے۔
، پی ایس ایل 11 میں 39 دن میں 44 میچ کھیلے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پہلے مرحلے میں 28 میچ ہوں گے ۔
جبکہ دوسرے مرحلے میں 8 ٹیموں کو4۔4 کے 2گروپس میں تقسیم کیا جائےگا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سپر فور مرحلے میں ہر ٹیم 3۔3 میچ کھیلے گی، سپر فور مرحلے میں 12میچ کھیلے جائیں گے۔
، سپر فور مرحلے میں دونوں گروپس کی 2 ٹاپ ٹیمیں پلے آف کھیلیں گی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔