بھارتی سرپرستی میں حسینہ واجد کا بنگلادیش میں سیاسی رہنماؤں کے قتل کا منصوبہ بے نقاب
بھارتی سرپرستی میں شیخ حسینہ واجد کا بنگلادیش میں سیاسی رہنماؤں کے قتل کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا ۔
سفاک مودی اور مفرور حسینہ واجد سرحد پاردہشت گردی اور انتشار پھیلانے میں مسلسل سرگرم ہیں ۔
بنگلادیشی سیاسی کارکن پر قاتلانہ حملے کے بعد ڈھاکہ میں بھارتی سفیر کو طلب کر لیا گیا ۔
معروف عالمی میڈیا اادارے انادولو ایجنسی کا کہنا ہے کہ بنگلا دیشی وزارت خارجہ کے مطابق مفرور حسینہ واجد انتخابات کو متاثر کرنے کیلئے دہشت گردانہ کارروائیاں کر رہی ہے ۔
بھارت آئندہ بنگلادیشی انتخابات کو متاثر اور کمزور کرنے کیلئے شیخ حسینہ کی مدد کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ بتا چکا ہے کہ حسینہ واجد نے فرار ہونے سے قبل عوامی تحریک کے 1400 افراد کو قتل کروایا تھا ۔
وہ اب بھی بنگلا دیش میں تشدد بھڑکانے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
بنگلادیشی وزارت خارجہ نےبھارت سےعثمان ہادی پر قاتلانہ حملہ میں ملوث افراد کو حوالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔