بھارتی خفیہ ایجنسی را کی بلوچستان میں منظم شرانگیزی بے نقاب
بھارتی خفیہ ایجنسی را کی بلوچستان میں منظم شرانگیزی اور پاکستان مخالف سازش ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی۔
بھارت سے کنٹرول ہونے والا سوشل میڈیا اکاؤنٹ فتنہ الہندوستان کے بیانیے کو فروغ دینے میں ملوث پایا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں ملوث ’’تھری نیوز تھائی‘‘ نامی ایکس اکاؤنٹ دراصل بھارت سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ جعلی اکاؤنٹ غدار وطن میر یار بلوچ کی شناخت استعمال کرتے ہوئے مسلسل من گھڑت دعوے، تاریخی تحریف اور بھارتی ایجنڈے کی تشہیر میں مصروف رہا۔
ذرائع کے مطابق اس اکاؤنٹ کو ایک منظم سازش کے تحت بلوچ شناخت کو دہشتگردی کے فروغ کے لیے بطور ہتھیار استعمال کرنے میں استعمال کیا گیا۔
حالیہ دنوں میں اسی جعلی اکاؤنٹ سے بین الاقوامی سامعین کے لیے ایک طویل پیغام بھی جاری کیا گیا، جو دراصل را کے تیار کردہ بلوچستان مخالف پروپیگنڈا پر مبنی تھا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔