گھوٹکی میں ڈاکووں کا مسافر بس پر حملہ، 18 مسافر اغوا،پولیس کا آپریشن 11 بازیاب، ایک مغوی جاں بحق
ڈاکوؤں کاگڈو کشمور روڈ پرصادق آباد سےکوئٹہ جانےوالی بس پرحملہ،اٹھارہ مسافروں کواغوا کرکے لے گئے۔
،پولیس اور رینجرز نے آپریشن کےدوران دس مسافروں کو بازیاب کروالیا،ایک مغوی دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی کاکہنا ہےکہ نفری کچےمیں ڈی آئی جی سکھرسمیت4ایس ایس پیزکی سربراہی میں موجود ہے۔
،آپریشن میں بکتربندگاڑیوں سمیت جدیدٹیکنالوجی کااستعمال کیاجارہاہے،دھند کے باعث آپریشن میں مشکلات کاسامنا ہے۔
گھوٹکی پولیس کی جانب سےڈاکوؤں پرڈرون حملےبھی کیےگئے،بازیاب مسافروں میں سے2زخمی،اوباڑو اسپتال منتقل کیاجارہاہے۔
،دیگرمغویوں کی بازیابی اورڈاکوؤں کےخاتمے تک آپریشن جاری رہےگا۔
ڈی ایس پی اوباڑو کےمطابق ڈاکووں نےمسافروں کو تشدد کا نشانہ بنایا،بازیابی کےبعد انھیں طبی امداد دیدی گئی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔