افغانستان میں صاف پانی کا شدید بحران ، یورپی یونین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
افغانستان میں صاف پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ۔ یورپی یونین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
افغان طالبان خطے میں دہشت گردی پھیلانے میں مصروف جبکہ عوام پانی اور بنیادی سہولیات کیلئے ترس رہے ہیں۔
افغان نشریاتی ادارے خاما پریس کے مطابق یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں دو کروڑ سے زائد افراد صاف پینے کے پانی سے محروم ہیں ۔
آلودہ پانی سے بیماریوں کے پھیلاؤ کا خطرہ بھی شدت اختیار کر گیا۔
یونیسف بھی رپورٹ کرچکی کہ افغانستان میں اسی فیصد سے زائد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے ۔
خراب انفراسٹرکچر اور طالبان رجیم کی سیاسی بدانتظامیوں نے افغانستان کی صورتحال کو مزید بگاڑ دیا ہے۔
پانی کے بحران نے عوامی صحت، سماجی استحکام اور غذائی سلامتی کو شدید خطرے میں دھکیل دیا ہے ۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔